رسائی کے لنکس

امریکی معیشت سنبھل رہی ہے: صدر اوباما


امریکی معیشت سنبھل رہی ہے: صدر اوباما
امریکی معیشت سنبھل رہی ہے: صدر اوباما

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق جنوری کے دوران امریکی معیشت میں دو لاکھ 43 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا اور بےروزگاری کی شرح، جو دسمبر میں 5ء8 فی صد تھی، کم ہوکر 3ء8 کی سطح پر آگئی

امریکہ کے صدر براک اوباما نے گزشتہ ماہ ملک میں بےروزگاری کی شرح کم ہونے کی خبروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے معاشی منصوبوں کی حمایت کرے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق جنوری کے دوران امریکی معیشت میں دو لاکھ 43 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا اور بےروزگاری کی شرح، جو دسمبر میں 5ء8 فی صد تھی، کم ہوکر 3ء8 کی سطح پر آگئی۔

جمعہ کو واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ ٹیکسوں میں چھوٹ کے قانون میں توسیع کا بل "بغیر کسی ڈرامے اور تاخیر" کے منظور کرلیں۔

امریکی صدر کے معاشی مشیروں کی کونسل کے سربراہ ایلن کروگر نے بھی ملک میں روزگار کی بہتر ہوتی ہوئی صورتِ حال کو ایک "حوصلہ افزا" علامت قرار دیا ہے۔

لیکن جہاں ایک جانب اوباما انتظامیہ روزگار کی صورتِ حال میں بہتری کی خبروں کا محتاط انداز میں خیرمقدم کر رہی ہے وہاں ان کے ری پبلکن مخالفین کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد ان سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے ری پبلکن امیدوارکی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ میں سب سے آگےمِٹ رومنی نے کہا ہے کہ صدر اوباما کی پالیسیاں امریکی معیشت کی صحیح معانی میں بحالی کا راہ میں حائل ہیں۔

لیکن جمعہ کو اپنے خطاب میں صدر اوباما نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ امریکیوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

XS
SM
MD
LG