رسائی کے لنکس

امریکی معیشت پر خدشات برقرار


امریکی معیشت پر خدشات برقرار
امریکی معیشت پر خدشات برقرار

ستمبر کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران صارفین نے امریکی معیشت کے متعلق قدرے دلچسپی ظاہر کی ہے مگر ملک کے اقتصادی مستقبل پر ان کے خدشات برقرار ہیں۔

یونیورسٹی آف مشی گن کی جانب سے امریکی صارفین کے اعتماد سے متعلق جاری ہونے والی ایک جائزہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ دوپوانٹ کے اضافے کے بعد اب یہ سطح 57.8 ہوگئی ہے۔

معاشی ماہرین ، صارفین کے اعتماد کی رپورٹ کو خریدو فروخت میں ان کی دلچسپی کے پیمانے کے طورپر دیکھتے ہیں۔

امریکی معیشت کا زیادہ تر انحصار صارفین کی سرگرمیوں پر ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہناہے کہ اگرچہ ستمبر کے پہلے پندرھواڑے میں موجودہ معاشی صورت حال پرصارفین نے قدرے اطمینان ظاہر کیا ہے ، مگر ان کا کہناہے کہ انہیں معیشت کا مستقبل اب بھی تاریک دکھائی دے رہاہے۔

جائزہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ صارفین کا خیال ہے کہ اگلے سال افراط زر کی سطح 3.7 فی صد تک پہنچ سکتی ہے ، جواس سے قبل قائم کیے جانے تخمینوں سے قدرے زیادہ ہے۔

XS
SM
MD
LG