رسائی کے لنکس

امریکیوں کی خریداری کی شرح میں اضافہ


امریکیوں کی خریداری کی شرح میں اضافہ

امریکیوں کی خریداری کی شرح میں اضافہ

دسمبر کے مہینے میں امریکی صارفین کی طرف سے اخراجات میں تیزی کا رجحان پایا گیا، جِس سے واضح ہوتا ہے کہ معاشی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کو امریکی محکمہٴ تجارت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی ماہ کے دوران صارفین نے اشیا کی خریداری کی شرح میں ایک فیصد کے پانچویں حصے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ یہ پچھلی سہ ماہی کا تیسرا اضافی رجحان ہے۔

معیشت داں صارفین کے اخراجاتی رجحان پر گہری نظر رکھتے ہیں کیونکہ زیادہ تر امریکی معاشی ترقی کا دار و مدار صارف کی شرحِ طلب پر ہے۔

ایک دوسری رپورٹ کے مطابق دسمبر میں ہی امریکی تعمیرات کے شعبے میں خریداری میں تیزی سے کمی کا رجحان رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث إِس ماہ کے دوران تعمیرات کا کام سست روی کا شکار رہا۔ پہلے ہی سےتعمیرات کی صنعت میں کرائے پر مکان خالی رہنے کی شرح میں کمی تیز تر تھی اور قرضہ جات پر سخت ضابطے لاگو تھے۔

XS
SM
MD
LG