رسائی کے لنکس

امریکی معاشی ترقی کی رفتار تین فی صد سالانہ تک پہنچ گئی


امریکی معاشی ترقی کی رفتار تین فی صد سالانہ تک پہنچ گئی
امریکی معاشی ترقی کی رفتار تین فی صد سالانہ تک پہنچ گئی

امریکی معیشت کی افزائش میں اس سے قدرے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آرہاہے جیسا کہ 2011ء کے آخری مہینوں میں سوچا جارہاتھا۔

محکمہ تجارت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی قومی ملکی پیداوار میں تین فی صد سالانہ کی رفتار سے اضافہ ہواہے۔

مجموعی قومی پیداوار کسی ملک کی تمام پیداوار اور خدمات کے مجموعے کانام ہے۔ جس میں ہر چیز یعنی جیٹ طیاروں سے لے کر باربر اور وکلاء کی خدمات تک شامل ہیں۔

بدھ کو جاری ہونے والی رپورٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ کئی عشروں کی بدترین کساد بازاری کے بعد دنیا کی سب سے بڑی معیشت معتدل رفتار سے ترقی کررہی ہے۔

لیکن اقتصادی ماہرین کا کہناہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی معاشی ترقی پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ کیونکہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین کا وہ بجٹ متاثر ہواہے جسے وہ دوسری اشیاء کی خریداری پر صرف کرنا چاہتے ہیں۔

امریکہ کی دو تہائی معاشی سرگرمیوں کا انحصار صارفین کی مانگ اور خریداریوں پر ہوتاہے۔

XS
SM
MD
LG