رسائی کے لنکس

امریکی معاشی ترقی کی رفتار توقع سے زیادہ سست


امریکی معاشی ترقی کی رفتار توقع سے زیادہ سست
امریکی معاشی ترقی کی رفتار توقع سے زیادہ سست

امریکہ میں اس سال کی پہلی ششماہی میں معاشی ترقی کی رفتار ماہرین کے اندازوں سے کم رہی ۔

جمعے کے روز امریکی کامرس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مجموعی قومی پیداوار میں صرف 1.3 فی صد سالانہ کی رفتار سے اضافہ ہوا۔

مجموعی قومی پیداوار یا جی ڈی پی سے مراد کسی ملک میں ایک سال کے دوران تمام پیداوار اور خدمات ہیں جو اس کی اقتصادی کیفیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

معاشی سست روی کی وجہ یہ ہے کہ پٹرول کی بلند قیمتوں اور بے روزگاری کی اونچی سطح کے باعث لوگوں نے کم پیسے خرچ کیے۔ امریکی معیشت کی ترقی میں صارفین کا اہم ترین کردار ہے۔ قومی پیدوار میں کمی کی ایک اور وجہ یہ بھی ہےصوبائی اور مرکزی حکومتوں نے اپنے اخراجات گھٹا دیے ہیں۔

امریکی معیشت 2007ء سے2009ء تک جاری رہنے والے عالمی معاشی بحران کے اثرات سے نکلنے کی کوشش کررہی ہے۔

جمعے کو جاری ہونے والی ایک سرکاری رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ کسادبازاری ان تخمینوں سے کہیں بدتر تھی جو اس سے قبل لگائے گئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2007ء کے آخری چند مہینوں اور 2009ء کے وسط میں امریکی معیشت کے حجم میں 5.1فی صد کی کمی واقع ہوئی۔

یہ کمی اس سے قبل لگائے جانے والے اندازوں سے ایک فی صد زیادہ ہے۔

XS
SM
MD
LG