رسائی کے لنکس

امریکی معیشت کا منفی رجحان برقرار


امریکی معیشت کا منفی رجحان برقرار
امریکی معیشت کا منفی رجحان برقرار

بدھ کے روز امریکی معیشت کے بارے میں منظر عام پر آنے والی رپورٹوں سے ظاہر ہوا ہے کہ روزگار کی صورت حال میں مزید خرابی آئی ہے اور کاروباروں کے افزائش کی رفتار بھی سست ہوئی ہےجب کہ صنعتوں کو ملنے والے آرڈرز میں اضافہ ہواہے۔

جولائی میں ٹرانسپورٹ سے متعلق آلات کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر جو توقع کی جارہی تھی، اگست میں ملنے والے آرڈرز کی تعداد اس سے کہیں زیادہ رہی۔

محکمہ تجارت کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ فیکٹریوں کو ملنے والے آرڈرز میں 2.4 فی صد اضافہ ہوا جو اس سے ایک ماہ قبل کے مقابلے میں ایک نمایاں تبدیلی کی سمت اشارہ ہے ، جس میں آرڈرز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی تھی۔

ایک کاروباری تحقیقی گروپ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست میں امریکہ میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا، لیکن یہ رفتار جولائی کے مقابلے میں کم تھی۔

ایک اورادارے اے ڈی پی کا کہناہے کہ اگست کے مہینے میں 91 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں ، جب کہ یہ تعداد جولائی کے مقابلے میں کم تھی۔

میڈیا کی جانب سے کرائے جانے والی جائزوں کی بنیاد پر ماہرین کاکہناہے کہ اگست میں سرکاری اور پرائیویٹ شعبوں میں ملازمتوں میں حقیقی اضافہ 70 ہزار ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ جمعے کو معیشت کے بارے میں جاری کیے جانے والے اعدادوشمار میں اگر ملازمتوں میں اضافے کی تعداد یہی رہی تو یہ شرح ملک میں موجود بے روزگاری کی نو فی صد کی سطح میں کمی لانے میں معاون ثابت نہیں ہوسکتی۔

XS
SM
MD
LG