رسائی کے لنکس

امریکی معیشت: خدمات کے سیکٹر میں کسی حد تک وسعت کا عندیہ


امریکی معیشت: خدمات کے سیکٹر میں کسی حد تک وسعت کا عندیہ
امریکی معیشت: خدمات کے سیکٹر میں کسی حد تک وسعت کا عندیہ

خدمات کے سیکٹر کی ہرماہ کی شرحِ نمو ایک فی صد سے کم بڑھی ہے: ادارہ

دوسرے معاشروں کی طرح امریکی معیشت کے بھی دو بڑے پہلو ہیں ایک تو مال کی خریدوفروخت اور دوسرا وہ جس کے ذریعے اشیا کے بجائے گاہکوں کے لئے کام کیا جاتا ہے جیسے ہسپتال، سکول وغیرہ۔ امریکی معیشت میں یہ دوسرا بہت پہلو بہت بڑا ہے، جِس میں جنوری کے دوران کسی حد تک مزید وسعت کا رجحان پایا گیا، جو اِس سہ ماہی کی پہلی افزائش ِنمو کی نشاندہی کرتا ہے۔

دِی انسٹی ٹیوٹ فور سپلائی منیج منٹ یعنی رسد کی تنظیم ایک کاروباری گروپ ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ خدمات کے سیکٹر کی ہرماہ کی شرحِ نمو ایک فی صد سے کم بڑھی ہے، جو اب 50.5کی سطح پر ہے۔ اِس معیار کے مطابق کوئی عدد جب 50کو چھوتا ہے تو اِس سے افزائش کی نشاندہی ہوتی ہے۔

بدھ کے روز کی ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تشویش کا شکار روزگار کی امریکی منڈی میں کسی قدر بہتری آئی جب کہ جنوری میں نجی مالکان نے 22000تک کی آسامیوں پر کٹوتی لاگو کردی گئی۔ یہ تعداد پچھلے ماہ کی ملازمتوں میں کٹوتی کی ایک تہائی کے مساوی ہے۔

یہ اطلاعات اے ڈی پی نامی کمپنی نے جاری کی ہیں جو ملک بھر میں تنخواہوں کے چیکوں کی وصول یابی کے کام پر نظر رکھتی ہے۔

جمعے کو حکومتی ماہرین بے روزگاری کی قومی شرح ، یا معیشت میں روزگار کےنئے یا ضائع شدہ مواقع سے متعلق شرح کے اعدادو شمار شائع کرنے والے ہیں۔


دسمبر میں امریکی معیشت میں روزگارکے 85000 مواقع پیداہوئے، لیکن اخباری اداروں کی طرف سے کیے گئے انٹریوز میں معیشت دانوں کا کہنا ہے کہ وہ جنوری میں روزگار میں اضافے کے امکان دیکھ رہے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کی شرح 10.1فی صد سے کچھ زیادہ ہے۔



XS
SM
MD
LG