رسائی کے لنکس

امریکی صارفین کی طرف سے خریداری میں اضافہ، مصنوعات سازی اور تعمیرات میں فروغ


امریکی صارفین کی طرف سے خریداری میں اضافہ، مصنوعات سازی اور تعمیرات میں فروغ
امریکی صارفین کی طرف سے خریداری میں اضافہ، مصنوعات سازی اور تعمیرات میں فروغ

پیر کے روز جاری ہونے والے متعدد معاشی جائزوں میں امریکی معیشت میں نئی توانائی کی نوید دی گئی ہے، جِس سے یہ امید ہوچلی ہے کہ بے روزگاری میں کمی کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔

امریکی صارفین کے ہاتھوں اشیا کی خرید اری معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جس میں مارچ میں اعشاریہ صفر چھ فی صد کی شرح سے اضافہ ہوا، جو کہ کئی مہینوں میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔

ماہرینِ اقتصادیات صارفین کی خریداری کا گہرائی سے جائزہ لیتے رہتے ہیں اِس لیے کہ صارفین کی طلب امریکہ میں تقریباًٍٍ 70فی صد تک اقتصادی سرگرمیوں کی ذمے دار ہے۔

اِسی ہفتے کئی جائزے سامنے آنے کی توقع ہے جن سے ہو سکتا ہے کہ یہ پتا چل جائے کہ آیا موجودہ افزائش اور اقتصادی شعبے میں بہتری کے دوسرے آثار امریکہ میں بے روزگاری میں کمی اور روزگار کے وسائل میں اضافے کا سبب بنیں گے۔

جمعے کے روز بہت ہی اہم اعداد و شمارسامنے آنے کی توقع ہے جب حکومتی ماہرین مارچ کے مہینے میں بے روزگاری سے متعلق اعداد جاری کریں گے۔

XS
SM
MD
LG