رسائی کے لنکس

چوتھی سہ ماہی کے دوران امریکی معیشت توقع سے زیادہ تیزی سے بڑھی


امریکی معیشت

امریکی معیشت

سال2009ء کے اواخر میں امریکی معیشت توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے بڑھی، جوکہ چھ برسوں کے دوران کسی سہ ماہی کی بہترین کارکردگی ہے۔

امریکی محکمہٴ تجارت نے جمعے کے روز بتایا کہ چوتھی سہ ماہی میں امریکہ کی مجموعی قومی پیداوار 5.9فی صد کی سالانہ شرح سے بڑھی، جو کہ ابتدائی اندازوں سے عشائیہ دو فی صدزیادہ ہے۔

مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) سے مراد کسی ملک کی اشیا اور خدمات سے حاصل ہونے والی کُل پیداوار ہے ، اوراُس سے معیشت کی صحت کو پرکھنے کا معیاری پیمانہ تصور کیا جاتا ہے۔

باوجود یہ کہ چوتھی سہ ماہی کی کارکردگی مضبوط رہی،پھر بھی، 2009ء میں امریکی معیشت 2.4 فی صد تک سکڑ گئی، جو کہ سنہ 1946 کے بعد سےمعیشت میں بد ترین سالانہ کمی ہے۔ نئی رپورٹ سے 2010ء میں اقتصادی افزائش کی کسی بلند شرح کا پتا نہیں چلتا۔

تازہ ترین اعداد و شمار سےچوتھی سہ ماہی کے دوران صارفین کی طرف سے اخراجات کے ابتدائی اندازے سے کم رہے اور اخراجات میں 1.7فی صد کی رفتار سے اضافہ ہوا جب کہ پچھلی سہ ماہی کے دوران یہ شرح 2.8فی صد تھی۔

امریکی معشیت کا70فی صد تک انحصار صارفین کی خریداری پرہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG