رسائی کے لنکس

امریکہ: معاشی سرگرمیوں میں کمی


امریکی حکومت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ 2012ء کی آخری سہ ماہ کے دوران میں ملکی معیشت میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

امریکی حکومت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ 2012ء کی آخری سہ ماہ کے دوران میں ملکی معیشت میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

محکمہ تجارت کی جانب سے بدھ کو جاری کی جانے والی رپورٹ میں سالِ گزشتہ کی آخری سہ ماہی میں معاشی مندی کا سبب سرکاری اخراجات میں کٹوتیوں اور برآمدات میں کمی کو قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر2012ء کے دوران میں معاشی سرگرمیوں کی رفتار 2009ء کےبعد سے اب تک سب سے کم رہی۔

اس سے قبل کی سہ ماہی میں امریکی معیشت میں تین فی صد سالانہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بیان کی گئی شرحِ نمو میں رواں سہ ماہی میں مزید کمی آسکتی ہے کیوں کہ امریکی حکومت سرکاری اخراجات میں مزید کٹوتیوں پر غور کر رہی ہے جب کہ صارفین کو بھی ٹیکسوں میں اضافے کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ یورپ میں معاشی بحران کے باعث وہاں امریکی مصنوعات کی کھپت کم ہوئی ہے جس کے سبب امریکی برآمدات میں کمی آئی ہے۔

تاہم رپورٹ میں یہ اچھی خبر بھی شامل ہے کہ 2012ء میں امریکی معیشت کی مجموعی شرحِ نمو 2ء2 فی صد رہی جو ایک سال قبل کے مقابلے کچھ بہتر ہے۔
XS
SM
MD
LG