رسائی کے لنکس

محکمہٴتجارت کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر کی سہ ماہی کے دوران معاشی شعبے میں 2۔2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں سست روی کا شکار تھا

امریکی معشیت گزشتہ چند ماہ کے دوران تیزی فروغ پا رہی ہے۔ تاہم، رواں ماہ کے دوران صارفین کی تعداد میں توقع سے کم نمو دیکھنے میں آئی۔

امریکی محکمہٴتجارت کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر کی سہ ماہی کے دوران معاشی شعبے میں 2۔2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں سست روی کا شکار تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ وفاقی اخراجات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ہے۔

معاشی نمو کی شرح ماہرین کے نزدیک حیرت انگیز تھی، کیونکہ یہ ان کی توقع سے کم تھے۔

یونیورسٹی آف مشیگن کی ایک دوسری تحقیی رپورٹ کے مطابق سخت سرد موسم کے باعث صارفین توقع سے ریکارڈ کئے گئے۔ جس میں ان کے کام کرنے کے اوقات بھی متاثر ہوئے تھے۔ سرمایہ کار اور ماہرین معاشیات صارفین کے رویے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، کیونکہ صارفین کی طلب امریکی معشیت کے فروغ کا ذریعہ ہے۔

سرمایہ کاری کے ایڈوائزر مارٹن لیسرک کے مطابق، تیل کی قیمتوں میں کمی صارفین کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا۔ جب قیمت کم ہوئی تو صارفین نے بچت کی اور گیس میں مزید خرچ نہیں کیا۔ لیکن، جلد ہی صارفین جب میں دولتمندی کا احساس ہوگا تو وہ اپنی بچت میں معمولی کمی اور اخراجات میں کچھ اضافہ کریں گے، جس سے معشیت میں تیزی سے بہتری آئے گی۔

XS
SM
MD
LG