رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن کا تحریر اسکوائر کا دورہ


امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کی مصر ی وزیر اعظم اعصام شرف سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کی مصر ی وزیر اعظم اعصام شرف سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ نے منگل کے روز قاہرہ کے اپنے دورے میں تحریر اسکوائر گئیں ۔ یہ وہ مقام ہے جہاں مصری عوام نے وہ تحریک شروع کی تھی جس کے نتیجے میں صدر حسنی مبارک کو اقتدار سے علیحدگی پر مجبور ہونا پڑا۔

تحریر اسکوائر کے دورے سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے مصری وزیر اعظم اعصام شرف سے بھی ملاقات کی۔

قاہرہ میں ہلری کلنٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم منتقلی کے اس عمل میں مصریوں کی ہر ممکنہ مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اورتحریر اسکوائر میں ایک نئے مصر کا جو خواب دیکھا گیا تھا، اسے حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے امریکہ ہر امکانی طریقے سے مدد کے لیے تیار ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مصر کے دو روزہ دورے پرہیں ۔ ان کے اس دورے کا مقصدجمہوری اصلاحات کے لیے ملک کی عبوری حکومت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اپنے اس دورے میں وہ جمہوریت نواز کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گی۔

مصر میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد، جو مسٹر حسنی مبارک کے استعفے پر منتج ہوئے تھے، اس ملک کا دورہ کرنے والی وہ پہلی اعلیٰ ترین امریکی عہدے دار ہیں۔

XS
SM
MD
LG