رسائی کے لنکس

اوباما انتخابی مہم شروع کرنے کے قریب: امریکی میڈیا


مسٹر اوباما ممکنہ طور پر پیر کو وفاقی الیکشن کمیشن میں کاغذات پیش کریں گے۔ (فائل فوٹو)
مسٹر اوباما ممکنہ طور پر پیر کو وفاقی الیکشن کمیشن میں کاغذات پیش کریں گے۔ (فائل فوٹو)

امریکی میڈیا کے مطابق صدر براک اوباما دوسری مرتبہ عہدہ صدارت حاصل کرنے کے لیے اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز آئندہ ہفتے کریں گے۔

میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسٹر اوباما صدارتی انتخابات سے متعلق کاغذات ممکنہ طور پر پیر کو وفاقی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں گے اور اس کے فوراً بعد ویڈیو یا ٹیکسٹ پیغام کے ذریعے اپنے حامیوں کو اس بارے میں آگاہ کریں گے۔

عطیات کی اپیل سے قبل کمیشن میں کاغذات جمع کرنا ضروری ہیں اور مسٹر اوباما رقم اکٹھی کرنے کے سلسلے میں پہلا پروگرام 14 اپریل کو شیکاگو شہر میں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں ایسی تقریبات نیویارک اور لاس اینجلس میں بھی طے ہیں۔

امریکہ میں انتخابی عمل میں رقم کے حصول کی کوششوں کو انتہائی اہمیت حاصل ہے اور مسٹر اوباما کی انتخابی مہم میں شامل افراد کا کہا ہے کہ وہ نومبر 2012ء کے صدارتی انتخابات سے قبل 75 کروڑ سے ایک ارب ڈالر کی رقم اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG