رسائی کے لنکس

متعدد امریکی سفارت خانوں کی عارضی بندش کا اعلان


امریکی محکمہ خارجہ نے یہ نہیں بتایا کہ کن کن ملکوں میں یہ سفارت خانے بند رہیں گے اور نا ہی خطرے کی نوعیت کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں سلامتی کی خدشات کے باعث امریکہ کے سفارت خانے اور قونصل خانے آئندہ اتوار ’چار اگست‘ کو بند رہیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے یہ نہیں بتایا کہ کون کون سے ملکوں میں یہ سفارت خانے بند رہیں گے اور نا ہی خطرے کی نوعیت کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے۔

تاہم محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ جن سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ عموماً اتوار کو کھلے رہتے تھے۔

ان میں زیادہ تر سفارت خانے مسلمان ممالک میں ہیں جہاں عموماً اتوار سے جمعرات تک کام کے دن ہوتے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے اور اُن کا کہنا ہے کہ سلامتی کے خدشات کا جائزہ لینے کے بعد بندش کے اس فیصلے کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔
XS
SM
MD
LG