رسائی کے لنکس

امریکی سفارت خانے میں آتشزدگی


امریکی سفارت خانے میں آتشزدگی
امریکی سفارت خانے میں آتشزدگی

امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اتوار کی دوپہر سفارت خانے کی عمارت میں آتشزدگی کا ایک معمولی واقعہ پیش آیا ہے لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

آگ عمارت کی پہلی منزل پردن ایک بجے کے قریب بھڑکی اور اس پر جلد ہی قابو پا لیا گیا۔

امریکی ترجمان نے اس سارے واقعے میں دہشت گردی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور اس بارے میں کوئی مستند بیان دینا قبل از وقت ہوگا ۔

XS
SM
MD
LG