رسائی کے لنکس

’دی کنگز سپیچ‘ نے چار آسکر جیت لیے


’دی کنگز سپیچ‘ نے چار آسکر جیت لیے
’دی کنگز سپیچ‘ نے چار آسکر جیت لیے

امریکہ کے شہر لاس انجلیس میں تراسییوں ’اکیڈمی ایوارڈز‘ کی تقریب میں برطانوی ڈرامے ’دی کنگزسپیچ‘ کو بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ دیا گیا۔

اس برطانوی فلم کے لیے 12 نامزدگیاں کی گئی تھیں جن میں سے چار (بہترین فلم، بہترین ایکٹر، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اوریجنل سکرین پلے) پر اسے آسکر کے لیے منتخب کیا گیا۔

کولن فرتھ بہترین ایکٹرکے آسکر ایوارڈ کے حقدار قرار پائے جب کہ بہترین ایکٹرس کا آسکر ایوارڈ ڈرامے ’بلیک سوان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی نتالیا پورٹ مین کو ملا۔

بہترین غیر ملکی فلم کا ایوارڈ ڈینش فلم ’اِن آ بیٹر ورلڈ‘ نے حاصل کیا اور بہترین اینی میٹڈ فلم کے لیے’ٹوائے سٹوری 3‘ کو چنا گیا۔

اِس سال اکیڈمی ایوارڈز تقریب کی میزبانی ایکٹرز جیمز فرانکو اور اینی ہیتھاوے نے کی۔

XS
SM
MD
LG