رسائی کے لنکس

امریکی تجارتی وفد افریقہ کا دورہ کرے گا


امریکی تجارتی وفد افریقہ کا دورہ کرے گا
امریکی تجارتی وفد افریقہ کا دورہ کرے گا

امریکی وفد اپنے 12 رکنی دورے کے دوران موزمبیق، تنزانیہ، نائیجیریا، کینیا اور گھانا جائے گا جہاں توانائی کے بڑے منصوبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے بارے میں بات چیت کی جائے گی

افریقی ممالک کے لیے امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار آئندہ ہفتے علاقائی ممالک کی قیادت سے مذاکرات کے لیے برِاعظم کا دورہ کریں گے جس کے دوران میں خطے میں توانائی کے بڑے منصوبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نائب وزیرِ خارجہ برائے افریقی امور جونی کارسن کے اس پانچ ملکی اہم دورے کا آغاز پیر سے ہوگا جس کے دوران میں ان کے ہمراہ کئی اہم امریکی کمپنیوں کے سربراہان بھی ہوں گے۔

امریکی وفد اپنے 12 رکنی دورے کے دوران موزمبیق، تنزانیہ، نائیجیریا، کینیا اور گھانا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے وفد میں شامل کاروباری شخصیات کا تعلق بڑے پیمانے پر بجلی کی پیداوار اور توانائی کے منصوبوں سے متعلق امریکی کمپنیوں سے ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وفد دورے کے دوران میں افریقی ممالک کے اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کے ساتھ متعلقہ شعبہ جات کے منصوبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے بارے میں مذاکرات کرے گا۔

XS
SM
MD
LG