رسائی کے لنکس

امریکی ایلچی کی انڈونیشاآمد


انڈونیشیا
انڈونیشیا

امریکی نائب وزیرِ خارجہ، کُرٹ کیمپ بیل ، جو اِن دِنوں ایشیا کے دس روزہ دورے پر ہیں، اگلی منزل پر جکارتا پہنچے۔

محکمہٴ خارجہ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ برونائی کے اپنے دو روزہ دورے کے بعد وہ اتوار کو جکارتا پہنچے۔ اُنھوں نے برونائی کے امورِ خارجہ و تجارت کے وزیر، شہزادہ محمد بولکیا سے باہمی امور اور علاقائی معاملوں پر بات چیت کی۔

ٹوکیو میں اپنا دورہ مکمل کرنے سے پہلے کیمپ بیل 15مارچ کو دوبارہ تھائی لینڈ جائیں گے۔

ایسے وقت جب اتوار کو بینکاک میں ہزاروں کی تعداد میں حکومت مخالف لوگ بڑی ریلی نکالنے کی تیاریوں میں مصروف تھے، گذشتہ ہفتے تھائی لینڈ میں خصوصی ایلچی نے سارے فریقین کو درگزر کی تلقین کی ۔

ملک بدر سابق وزیر اعظم تھاکسن شنواترا کی برطرفی کے بعد 2006ء سے تھائی لینڈ سیاسی بحران کا شکار چلا آ رہا ہے۔

لاؤس کے دورے کے بعد، کیمپ بیل تھائی لینڈ پہنچے تھے، جہاں اُنھوں نے لاؤس کے معاون وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجه تھانگلون سسو لیتھ کے ساتھ امریکہ اور کمیونسٹ ملک کے درمیان تعاون کے معاملے پربات چیت کی۔

ابلاغِ عامہ کےمقامی ذرائع کے مطابق باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے ضمن میں یہ اپنی نوعیت کا اعلی ترین دورہ تھا۔

سال 1975ء کے بعد جب کمیونسٹوں نے لاؤس میں اقتدار سنبھالا، تب سےامریکہ کے لاؤس کے ساتھ سرد مہری والے سفارتی تعلقات رہے ہیں۔

اپنےاِس دورے میں، امریکہ کےسفارت کار سنگاپور اور ملائیشیا کا بھی دورہ کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG