رسائی کے لنکس

امریکہ: تربیتی مشق سے غائب ہونے والا بارودی مواد برآمد


امریکہ: تربیتی مشق سے غائب ہونے والا بارودی مواد برآمد

امریکہ: تربیتی مشق سے غائب ہونے والا بارودی مواد برآمد

امریکہ کی جنوب مغربی ریاست ایری زونا کی پولیس نے اس دھماکا خیز مواد کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو چند روز قبل 'فینکس انٹرنیشنل ایئرپورٹ' پر کی جانے والی پولیس کی تربیتی مشق کے دوران گم ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد بوتلیں ٹھنڈی کرنے کے ایک کنٹینر میں رکھا گیا تھا جو جمعہ کو 'فینکس ایئرپورٹ' پر کی جانے والی پولیس کی تربیتی مشق کے دوران غائب ہوگیا۔

فینکس پولیس کے ترجمان کے مطابق مذکورہ کنٹینر ایئر پورٹ سے 12 کلومیٹر دور ایک سڑک کے کنارے سے پیر کو برآمد کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد کان کنی کے لیے استعمال کیے جانے والےبارود کی نوعیت کا تھا جسے مناسب قوت کا حامل تصور کیا جاتا ہے۔

دھماکا خیز مواد کو پھاڑنے کے لیے مخصوص نوعیت کی مہارت درکار تھی جس کے باعث اس کی ایئر پورٹ سے گم شدگی کو سلامتی کے لیے خطرہ قرار نہیں دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG