رسائی کے لنکس

امریکہ: سابق پریس سیکرٹری بریڈی کی موت 'غیر طبعی' تھی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

بریڈی اس وقت کے صدر رونلڈ ریگن پر قاتلالہ حملے میں سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔

امریکی ریاست ورجینیا میں طبی ماہرین نے 1981 میں فائرنگ کے واقعے میں وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری جیمز بریڈی کی موت کو قتل قرار دیا ہے۔

بریڈی اس وقت کے صدر رونلڈ ریگن پر قاتلالہ حملے میں سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔

شمالی ورجینیا کے ماہرین کے اس فیصلے سے جون ہینکلے کے خلاف مزید الزامات عائد ہو سکتے ہیں جن کے خلاف دماغی حالت درست نا ہونے کی وجہ سے فائرنگ کا مقدمہ نہیں چلایا جا سکا۔ وہ اب بھی نفسیاتی سنٹر میں داخل ہیں۔

بریڈی رواں ہفتے 73 سال کی عمر میں ان کے اہل خانہ کے مطابق صحت سے متعلق شدید تکالیف کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

بریڈی واشنگٹن میں ایک ہوٹل کے باہر مسٹر ریگن کے قریب تھے جب ہینکلے نے اس وقت کے صدر کو گولی مار کر قتل کرنے کی کوشش کی۔ مسٹر ریگن دو گولیاں لگیں لیکن وہ بچ گئے جبکہ بریڈی مکمل طور پر مفلوج ہوگئے۔

بریڈی نے تمام عمر امریکہ میں اسلحہ پر کنٹرول کے لیے جدوجہد کی اور اس سلسلے میں متعارف کروائے گئے قانون کو ان کے نام پر رکھا گیا۔

مارچ 1981 کے حملے کے بعد بریڈی بہت ہی مختصر وقت کے لیے وائٹ ہاؤس آئے۔ انہیں مسٹر ریگن کے صدر رہنے تک پریس سیکرٹری کا عہدہ رکھنے اور تنخواہ حاصل کرنے کی اجازت دی گئی۔

XS
SM
MD
LG