رسائی کے لنکس

مغربی افریقہ میں دہشت گردی کے خلاف کارروائی، امریکی امداد


صدر اوباما نے پیر کے روز کہا کہ ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، جس میں ضرورت اس بات کی ہے کہ مالی، نائیجر اور شاڈ میں ’تشدد پر آمادہ انتہا پسندوں‘ کے خلاف کارروائی میں فرانس کی مدد کی جائے

امریکی صدر براک اوباما نے ایک کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد مغربی افریقہ کے ساحلی خطے میں دہشت گردوں کے خلاف جاری لڑائی میں فرانس کی مدد کرنا ہے۔

بحر اوقیانوس کے ایک صحت افزا مقام سے، جہاں وہ چھٹیاں منا رہے ہیں، مسٹر اوباما نے پیر کے روز کہا کہ ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، جس میں ضرورت اس بات کی ہے کہ مالی، نائیجر اور شاڈ میں ’تشدد پر آمادہ انتہا پسندوں‘ کے خلاف کارروائی میں فرانس کی اعانت کی جائے۔

فرانس کی درخواست پر، یہ رقوم طیاروں کی اُڑان اور فضائی ’ریفیولنگ‘ کی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ آئیں گی۔

ایک برس سے زیادہ پرانی بات ہے جب فرانس نے مذہبی انتہا پسندوں کو شکست دینے کی غرض سے کارروائی کا آغاز کیا، جنھوں نے اِس سابق فرانسسی کالونی کے کچھ حصوں پر قبضہ جما لیا تھا۔ اب،3000فوجیوں کی مدد سے، فرانس نے علاقے میں اپنی کارروائی کو وسعت دے دی ہے، جس میں موریطانیہ اور برکینا فاسو بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG