رسائی کے لنکس

امریکہ: قتل کی 19 وارداتوں میں مطلوب مبینہ ملزم گرفتار


امریکہ: قتل کی 19 وارداتوں میں مطلوب مبینہ ملزم گرفتار
امریکہ: قتل کی 19 وارداتوں میں مطلوب مبینہ ملزم گرفتار

امریکی حکام نے قتل کی 19 وارداتوں میں مطلوب ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جو گزشتہ 16 برسوں سے مفرور تھا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے 'فیڈ رل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی)' کے مطابق جیمز (وہائٹی) بلجر نامی ملزم کو اس کی گرل فرینڈ کیتھرائن گریگ کے ہمراہ بدھ کے شام کیلی فورنیا کے علاقے سانتا مونیکا کے ایک گھر سے گرفتار کیا گیا۔

81 سالہ بلجر میساچوسٹس کے شہر بوسٹن کے ایک پرتشدد مجرم گروہ 'ونٹر ہال' کا سرغنہ رہ چکا ہے۔ آئرش باشندوں پر مشتمل یہ گروہ کئی مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ایک سابق ایف بی آئی ایجنٹ کی جانب سے اپنی ممکنہ گرفتاری کی اطلاع ملنے پر بلجر 1995ء میں فرار ہوگیا تھا۔ اپنے سفید بالوں کے باعث وہائٹی کے نام سے معروف بلجر ایف بی آئی کا مخبربھی رہ چکا ہے اور اس نے تحقیقاتی ادارے کو اپنے مجرم گروہ کے اہم فریق 'نیو انگلینڈ موب' کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔

طویل مدت تک اپنی روپوشی کے باعث شہرت پانے والے بلجر پر کئی کتابیں بھی لکھی گئیں جبکہ اس کی کہانی سے متاثر ہوکر 2006ء میں 'دی ڈیپارٹڈ' کے نام سے ایک فلم بھی بنائی گئی تھی۔

بلجر اور اس کی 60 سالہ گرل فرینڈ کی گرفتاری ایف بی آئی کی طرف سے کیس کے بارے میں شروع کی گئی اشتہاری مہم کے آغاز سے محض دو دنوں بعد عمل میں آئی۔

XS
SM
MD
LG