رسائی کے لنکس

کیلیفورنیا: فائرنگ کے واقعے میں سات ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک تیز رفتار گاڑی میں سوار شخص نے گلیوں میں لوگوں اور دیگر اہداف پر فائرنگ کی۔

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک مسلح شخص نے گاڑی چلاتے ہوئے فائرنگ کر کے کم از کم چھ افراد کو ہلاک کر دیا جب کہ ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق مشتبہ شخص بھی مارا گیا ہے۔

یہ واقعہ کیلفورنیا کے شہر سانتا باربرا میں ’یونیورسٹی آف کیلیفورنیا‘ کے قریب پیش آیا جب مسلح شخص نے فائرنگ شروع کر دی۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق سانتا باربرا کاؤنٹی کے عہدیدار بل براؤن نے ٹیلی ویژن پر ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جن میں ایک مشتبہ مسلح شخص اور چھ دیگر افراد شامل ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک تیز رفتار گاڑی میں سوار شخص نے گلیوں میں لوگوں اور دیگر اہداف پر فائرنگ کی۔

حکام کے مطابق مسلح شخص کا ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد مشتبہ شخص گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا اور عہدیداروں نے اُس کی گاڑی سے ایک ’ہینڈ گن‘ بھی اپنے قبضے میں لے لی۔

عہدیداروں کے مطابق تحریر اور ویڈیو کے ذریعے حاصل ہونے شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حکام نے فوری طور پر اس کی وضاحت نہیں کی کہ مسلح شخص علاقے میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا یا اُس نے خود کو گولی ماری تھی۔
XS
SM
MD
LG