رسائی کے لنکس

امریکہ نے شمالی شام کو غیر مہلک ہتھیاروں کی امداد روک دی


امریکی عہدے داروں نے کہا ہے کہ اِن گوداموں میں وہ رسد اور ہتھیار موجود تھے جنھیں امریکہ نے فراہم کیا تھا

یہ خبریں ملنے کے بعد کہ اسلام پرست جنگجوؤں نے مغربی ممالک کی حمایت سے چلنے والی ’فری سیریئن آرمی‘ کے باغی گروپ کے زیر استعمال گوداموں پر قبضہ کر لیا ہے، امریکہ نے شمالی شام کو غیر مہلک ہتھیاروں کی رسد کی فراہمی معطل کردی ہے۔

امریکی عہدے داروں نے کہا ہے کہ اِن گوداموں میں وہ رسد اور ہتھیار موجود تھے جنھیں امریکہ نے فراہم کیا تھا۔

بدھ کو ایک بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے ترجمان، جوش ارنیسٹ نے بتایا کہ امریکہ ’فری سیریئن آرمی‘ کے جنرل سلیم ادریس اور اُن کے عملے سے گفت و شنید کر رہا ہے، تاکہ امریکہ سے موصولہ ہتھیاروں کی فہرست تیار کی جائے۔

ارنیسٹ کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ شامیوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے میں پُرعزم ہے، جسے خاص طور پر امدادی گروپوں اور اقوام متحدہ کے توسط سے تقسیم کیا جاتا ہے۔

ترکی میں امریکی سفارت خانے کے ایک اہل کار نے بدھ کو رابطہ کیے جانے پر واقعے کی تفصیل نہیں بتائی، آیا امریکہ کس قسم کی رسد روک رہا ہے۔

رائٹرز نے ’فری سیریئن آرمی‘ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ باغی گروپ کو توقع ہے کہ امریکہ اپنے فیصلے پر’نظرِ ثانی‘ کرے گا اور صورتِ حال واضح ہونے کا انتظار کرے گا۔

اس سے کچھ روز قبل، ’اسلامی محاذ‘ سے تعلق رکھنے والے جنگجو ، جو چھ اہم باغی برگیڈز پر مشتمل ایک بڑا گروپ ہے، اُس نے شام اور ترکی کے درمیان باب الحوہ کے چوراہے پر فری سیریئن آرمی اور ہتھیاروں کے گوداموں پر قبضہ کر لیا ہے۔
XS
SM
MD
LG