رسائی کے لنکس

حفظانِ صحت کے نظام میں اصلاحات کے بل پر دونوں پارٹیاں اختلافات ختم کردیں:اوباما


حفظانِ صحت کے نظام میں اصلاحات کے بل پر دونوں پارٹیاں اختلافات ختم کردیں:اوباما
حفظانِ صحت کے نظام میں اصلاحات کے بل پر دونوں پارٹیاں اختلافات ختم کردیں:اوباما

امریکی کانگریس میں تعطل میں پڑے ہوئے حفظانِ صحت کے نظام میں اصلاحات کے بِل پر از سرِ نو کام شروع کرنے کے مقصد سے ملک کی دونوں بڑی پارٹیوں کی ایک ایسی سربراہی کانفرنس میں ، جسے ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے، امریکی صدر براک اوباما نے ڈیموکریٹک اور ری پبلکن ارکانِ کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ حفظانِ صحت کے نظام میں اصلاحات پر اپنے اختلافات کو دور کریں۔

صدر اوباما نے جمعرات کے روز کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ دونوں پارٹیوں کے لیڈر اُن مسائل پر توجہ مرکوز کریں گے ، جن پر اتفاقِ رائے موجود ہے۔ اور اُس چیز سے احتراز کریں گے، جسے انہوں نے” سیاسی تھیٹر“ قرار دیا۔ لیکن کانفرنس کا آغاز ہوتے ہی، کشیدی ظاہر ہونا شروع ہوگئى۔

صدر اوباماحفطانِ صحت میں اصلاحات کے اخراجات کے مسئلے پر ری پبلکن سینیٹر لامار الیگزینڈر سے الجھ پڑے۔

الیگزینڈر کا استدلال یہ تھا کہ صدر کی تجویز کردہ اصلاحات سے ہیلتھ انشورنس کا پریمئیم بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ کانگریس کو ڈیمو کریٹس کے تیار کردہ بِل کو ترک کردینا چاہئیے اور پھر نئے سرے سے کام شروع کرنا چاہئیے۔

ایوانِ نمائندگان کی ڈیموکریٹک سپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ پہلے ہی اتنی زیادہ تاخیر ہوچکی کہ اب کوئى نیا بِل نہیں لکھا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بِل کے کئى حصّے ری پبلکن ارکان کے تجویز کیے ہوئے ہیں اور وہ اُن کی حمایت کے مستحق ہیں۔

XS
SM
MD
LG