رسائی کے لنکس

ترجمان کا کہنا تھا کہ "افورڈیبل کیئر ایکٹ" کہلانے والے صحت عامہ کے نئے پروگرام کے لیے لگ بھگ سات لاکھ لوگوں نے درخواستیں جمع کروائیں

صحت اور افرادی خدمات کی امریکی وزیر کیتھلین سیبیلیئس نے کہا ہے کہ ہیلتھ انشورنش کی حکومتی ویب سائیٹ کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام جاری ہے۔

صحت عامہ کی سہولت واسطے لوگوں کو اندراج کے لیے مدد فراہم کرنے والے ایک سینٹر میں بات کرتے ہوئے سیبیلییئس کا کہنا تھا کہ تکنیکی مسائل کے لیے کسی بھی ملازم کو فارغ نہیں کیا گیا۔ ان کے بقول یہ مسئلہ ویب سائٹس پر لوگوں کے بے پناہ رش کی وجہ سے پیش آیا۔

قبل ازیں تکنیکی کنٹریکٹرز نے ویب سائٹ کی میں خرابی کا ذمہ دار اوباما انتظامیہ میں شامل صحت عامہ کے عہدیداروں کو ٹھہرایا تھا۔

کانگریس کی ایک سماعت میں 'کیوایس ایس آئی' کے کنٹریکٹر انڈریو سلاوٹ کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی نے حکومتی عہدیداروں کو یکم اکتوبر سے پہلے اس ویب سائٹ کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا۔

ان کے بقول عہدیداروں نے یہ فیصلہ کرنے میں دیر کردی کہ لوگ کیسے اس سائیٹ پر صحت عامہ کی پالیسیوں کی معلومات حاصل کریں گے۔

ویب سائٹ کے لیے سرکاری ایجنسی کی ایک ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ " خاص طور پر لوگوں کی بڑی تعداد میں رجوع کرنے کی صورت میں سسٹم کو چیک کرنے کے لیے مناسب وقت نہیں ملا"۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ "افورڈیبل کیئر ایکٹ" کہلانے والے صحت عامہ کے نئے پروگرام کے لیے لگ بھگ سات لاکھ لوگوں نے درخواستیں جمع کروائیں۔
XS
SM
MD
LG