رسائی کے لنکس

اوباما صحت کے قانون کی منظوری کے لیے پھر سرگرم


اوباما صحت کے قانون کی منظوری کے لیے پھر سرگرم
اوباما صحت کے قانون کی منظوری کے لیے پھر سرگرم

امریکی صدر براک اوباما صحت کے نظام میں اصلاح کے بل کو کانگریس سے منظور کروانے کی ایک بار پھر کوششیں کر رہے ہیں۔

گذشتہ سال کانگریس اس سلسلے میں متفقہ بل تیار کرنے میں ناکام ہو گئی تھی۔

ہفتے کے روز اپنے ریڈیو اور انٹرنیٹ پر ہفتہ وار خطاب میں صدر اوباما نے دونوں سیاسی جماعتوں کے ارکان سے کہا کہ وہ اس مسئلے پر بحث کرنے کے لیے اگلے ہفتے ہونے والے خصوصی اجلاس میں نیک نیتی سے حصہ لیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ اجلاس اس بات کا امتحان ثابت ہو گا کہ آیا حکومت نہ صرف یہ مسئلہ، بلکہ کیا کوئی بھی مسئلہ حل کرنے صلاحیت رکھتی ہے یا نہیں۔

ری پبلکن پارٹی نے پہلے ہی سے اس عمل کے بارے میں شکوک و شبہات ظاہر کیے ہیں۔ اپنی پارٹی کے ہفتہ وار خطاب میں ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے رکنِ کانگریس ڈیوڈ کیمپ نے ڈیموکریٹ پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ خفیہ طور پر نیا مسؤدہٴ قانون تیار کر رہی ہے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ اگر یہ بات درست ہے تو پھر آنے والا اجلاس محض ایک ڈھکوسلا ثابت ہو گا۔

XS
SM
MD
LG