رسائی کے لنکس

جاپان: امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ


فضائی حادثے کے بعد جنگل میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں شریک امریکی ہیلی کاپٹر

فضائی حادثے کے بعد جنگل میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں شریک امریکی ہیلی کاپٹر

یہ فضائی حادثہ اوکیناوا میں امریکی اڈے کے تربیتی گراؤنڈ کے قریب پیش آیا۔

امریکی ائیر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر چابان کے جنوبی علاقے اوکیناوا میں گر کر تباہ ہو گیا۔

جاپانی اور امریکی حکام نے بتایا کہ یہ فضائی حادثہ پیر کو اوکیناوا میں امریکی اڈے کے تربیتی گراؤنڈ کے قریب پیش آیا۔

ٹی وی پر دکھائے جانے والے ویڈیو مناظر میں جہاں یہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا وہاں کے جنگلات سے سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔

ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بارے میں تاحال کوئی مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

تاہم جاپانی حکام کے مطابق جس علاقے میں یہ ہیلی کاپٹر گرا، وہاں زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
XS
SM
MD
LG