رسائی کے لنکس

ہولوکاسٹ فنڈ میں غبن، 17 افراد پر فرد جرم عائد


ہولوکاسٹ فنڈ میں غبن، 17 افراد پر فرد جرم عائد
ہولوکاسٹ فنڈ میں غبن، 17 افراد پر فرد جرم عائد

امریکی استغاثہ نے 17 افراد پر ہولوکاسٹ میں زندہ بچ جانے والے لوگوں کے لیے قائم فنڈ سے چار کروڑ 20 لاکھ ڈالر غبن کرنے کے الزام میں فردجرم عائد کی ہے۔

اِن افراد پر یہ الزامات منگل کو نیو یارک میں لگائے گئے جہاں ’کانفرنس آن جیوئش مٹیریل کلیمزاگینسٹ جرمنی‘ نامی غیر سرکاری تنظیم کا صدر دفتر موجود ہے۔

جرمن حکومت کی مالی معاونت سے کام کرنے والی یہ تنظیم نازی ظلم و زیادتیوں کا شکار ہونے والے افراد کو معاوضہ ادا کرنے میں سرگرم ہے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ دس سالہ پروگرام میں شامل تنظیم کے چھ ارکان نے ساڑھے پانچ ہزار نااہل افراد کی درخواستوں کی منظوری میں کر دار ادا کیا ہے۔ اِس نے بتایا کہ ملزمان نے جعلی درخواست گزاروں کو پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں شامل کر کے اُن سے رقوم کا مخصوص حصہ وصول کیا۔

امریکہ کے خفیہ ادارے ایف بی آئی کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ یہ رقم ”لالچی “ افراد نے خوردبرد کی ۔

XS
SM
MD
LG