رسائی کے لنکس

’آرتھر‘، مشرقی امریکی ساحل سے ٹکرانے کا انتباہ


سیٹلائٹ تصویر
سیٹلائٹ تصویر

اس سمندری طوفان کا مرکز نارتھ کیرولینا میں کیپ فیر سے 240 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے

امریکہ کے مشرقی ساحلی علاقے کے قریب بحر اوقیانوس میں موسم گرما کا ’آرتھر‘ نامی پہلا قابل بیان سمندری طوفان زور پکڑتا جا رہا ہے، اور پیش گوئی کی گئی ہے کہ جمعرات کی رات کھلے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

قومی موسمیاتی ادارے کے ماہرین نے اس سمندری طوفان کا انتباہ جاری کرتے ہوئے نارتھ کیرولینا کی بحر اوقیانوس سے ملنے والی وسطی ریاست کے باسیوں کو خبردار کیا ہے، جہاں کے جزیروں کے پاس واقع ساحلی قصبہ جات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، کیونکہ وہ طوفان کے شمالی راستے کی زد میں آ سکتے ہیں۔

سمندری طوفانوں سے متعلق امریکہ کے قومی مرکز نے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح اس طوفان کی شدت 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، جس کے باعث یہ کیٹگری ون کا سمندری طوفان بن گیا ہے۔ تاہم، پیش گوئی کرنے والوں کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اس طوفان کی شدت میں خاصا اضافہ آسکتا ہے۔

اس طوفان کا مرکز نارتھ کیرولینا میں کیپ فیر سے 240 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

پیش گوئی کرنے والوں نے امریکہ کے مشرقی سمندری تہ کے ساتھ ساتھ شمالی حصے سے اٹھنے والی لہروں کے باعث شدید بارش اور طوفان کا انتباہ جاری کیا ہے، جس کے باعث چار جولائی کے 238ویں یوم آزادی کے موقعے پر کی جانے والی آتش بازی کی تقریبات متاثر ہوسکتی ہیں۔ ملک 1776ء میں وجود میں آیا تھا۔

XS
SM
MD
LG