رسائی کے لنکس

اوباما کا کانگریس سے 3.7 بلین ڈالر کی منظوری کا مطالبہ


فائل

فائل

وائٹ ہاؤس کے اہل کاروں نے منگل کے روز بتایا کہ ہنگامی اخراجات کے لیے استدعا میں 1.6 بلین ڈالر کی رقم شامل ہے جو سرحدی ضابطوں کے نفاذ، حراست، اور تارکین وطن کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف مقدموں پر خرچ ہوگی

امریکی صدر براک اوباما نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ 3.7 بلین ڈالر کی رقوم کی منظوری دی جائے، تاکہ اِمی گریشن کے بحران سے نمٹا جا سکے، جس میں وسطی امریکہ سےغیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے امریکہ میں داخل ہونے والوں میں لاکھوں کی تعداد میں بچے شامل ہیں، جن کے والدین اُن کے ہمراہ نہیں ہیں۔


ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر، جان بینر کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں مسٹر اوباما نے کہا ہے کہ اس فنڈ کی مدد سے فضائی نگرانی اور سرحدی ضابطوں کے بہتر نفاذ میں مدد دی جائے گی، اور ساتھ ہی پناہ گزینوں کی صحت کی نگہداشت اور اُن کے مقدمات کو منصفانہ اور تیزی سے چلائے جانے کو یقینی بنانے کے لیےاضافی قانونی اہل کار فراہم کیے جائیں گے۔

ایک علیحدہ مراسلے میں، مسٹر اوباما نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے وزیر، جے جانسن کو نئے اختیارات تفویض کیے جائیں تاکہ وہ کم سن بچوں کو امریکہ سے اُن کے آبائی ملک واپس بھیجنے کے کام کو تیزی سے نمٹا سکیں۔


صدر اس بات کی بھی اپیل کر رہے ہیں کہ اسمگلروں کے خلاف جرمانے میں اضافے اور نہتے پناہ گزینوں کی امداد کی اجازت دی جائے۔

مسٹر اوباما بدھ کو ٹیکساس جائیں گے جہاں اُن کا سرحد کا دورہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم وہ اس بحران پر وہاں کےمقامی عہدے داروں سے گفتگو کریں گے۔

پچھلے اکتوبر سے اب تک 50000سے زائد بچے سرحد پار کرکے امریکہ آچکے ہیں، جن کا تعلق السلواڈور، گواٹے مالا اور ہونڈوراس سے ہے۔ اُن میں سے متعدد افراد اپنے ملکوں میں غربت اور تشدد سے بچ کر بھاگ نکلے ہیں، لیکن وہ اس لیے امریکہ آئے ہیں کہ اُنھیں بتایا گیا تھا کہ اُنھیں یہاں رہنے کی اجازت ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کے اہل کاروں نے منگل کے روز بتایا کہ ہنگامی اخراجات کے لیے استدعا میں 1.6 بلین ڈالر کی رقم شامل ہے جو سرحدی ضابطوں کے نفاذ، حراست، اور تارکین وطن کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مقدموں پر خرچ ہوگی۔

صدر اوباما نے 1.8 بلین ڈالر کی مزید رقم محکمہ ہوم لینڈ اور ہیومن سروسز کے اخراجات کے لیے مانگی ہے، تاکہ امریکہ میں موجود تارکین وطن کی دیکھ بھال ہو سکے، جب کہ محکمہ خارجہ کے لیے مزید 30 کروڑ ڈالر ڈالر کی رقوم مانگی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG