رسائی کے لنکس

امریکہ کا 235 واں یوم ِ آزادی


امریکہ کا 235 واں یوم ِ آزادی
امریکہ کا 235 واں یوم ِ آزادی

امریکہ میں پیر کے روز 235 واں یومِ آزادی منایا جارہا ہے جسے روایتی طور پر 'فورتھ آف جولائی' کے نام سے جانا جاتا ہے۔

امریکہ کا 235 واں یوم ِ آزادی
امریکہ کا 235 واں یوم ِ آزادی

1776ء میں آج ہی کے دن امریکہ کے بانیان نے برطانیہ سے آزدی کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ میں آج کے دن عام تعطیل ہوتی ہے جسے عوام پکنک، پریڈز اور کنسرٹس جیسی تفریحی سرگرمیوں میں گزارتے ہیں۔

نیویارک اور واشنگٹن سمیت امریکہ کے کئی بڑے شہروں اور قصبات میں پیر کی شب روایتی آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ فلاڈیلفیا میں بھی آتش بازی کی جائے گی جہاں 235 برس قبل 'اعلانِ آزادی' منظور کیا گیا تھا۔

پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن کی ریاست ورجینیا میں واقع رہائش گاہ پر امریکہ کی شہریت پانے والے 100 نئے افراد شہریت کا حلف پڑھیں گے۔

یومِ آزادی کے سلسلے میں امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں امریکی فوجی اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا جائے گا۔

پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صدر اوباما کو یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے جس میں انھوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG