رسائی کے لنکس

امریکہ اور بھارت میں استعمال شدہ جوہری ایندھن کی ری پراسسنگ کا سمجھوتا


بھارتی جوہری تنصیب
بھارتی جوہری تنصیب

امریکی سفارت کاروں نے کہا ہے کہ انہوں نے جوہری مواد کی ری پراسسنگ کے بارے میں بھارتی عہدے داروں کے ساتھ ایک سمجھوتا طے کر لیا ہے اور اس طرح دونوں ملکوں کے درمیان جوہری توانائى کے ایک اہم معاہدے پر عمل در آمد کی راہ میں حائل ایک بڑی رُکاوٹ دُور ہوگئى ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقوں نے استعمال شدہ جوری ایندھن کی ری پراسسنگ کے لیے ” انتظامات اور ضابطہ کار“ کے بارے میں مذاکرات مکمل کرلیے ہیں۔

بھارت میں امریکہ کے سفیر ٹموتھی رومر نے کہا ہے کہ اس سمجھوتے کے نتیجے میں دونوں ملکوں میں ہزاروں لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

امریکی کانگریس نے اکتوبر 2008 ء جوہری تعاون کے سمجھوتے کی توثیق کردی تھی ۔ تاہم بھارتی پارلیمنٹ نے ابھی تک اسے حتمی شکل نہیں دی ہے۔

XS
SM
MD
LG