رسائی کے لنکس

انسداد دہشت گردی پر امریکہ اور بھارت کے درمیان مذاکرات


انسداد دہشت گردی پر امریکہ اور بھارت کے درمیان مذاکرات
انسداد دہشت گردی پر امریکہ اور بھارت کے درمیان مذاکرات

امریکی سیکیورٹی ایجنسی کی سربراہ نے، جو ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں، 2008ء کے ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

یوایس ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سربراہ جینٹ نیپولی تانو نے اپنے بھارت کے چار روزہ دورے کا آغاز ملک کے اہم مالیاتی مرکز میں د ہشت گردی کا نشانہ بننے والے 16 پولیس اہل کاروں کی یادگارپر پھولوں کی چادر چڑھا کرکیا ۔

امریکی سیکیورٹی ادارے کی سربراہ دہلی جانے سے قبل مقامی سرکاری اور سیکیورٹی عہدے داروں سے ملیں گی جب کہ دہلی میں وہ بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم سے مذاکرات کریں گی۔

یہ اعلیٰ سطحی مذاکرات ، جنہیں یوایس انڈیا ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈائیلاگ کا نام دیا گیا ہے،دہشت گردی سے نمٹنے کی امریکہ بھارت کوششوں کا ایک حصہ ہیں۔

امریکی عہدے داروں کا کہناہے کہ مذاکرات میں زیادہ ترتوجہ انٹرنیٹ سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے پر مرکوز ہوگی۔

نیپولی تانو کا بھارت کا دورہ ایک ایسے وقت پر ہورہاہے جب دومئی کو ابیٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی کمانڈوز کی کارروائی کے باعث پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

بھارت ایک عرصے سے پاکستان پر یہ الزام عائد کرتا آیا ہے کہ اس نے 2008ء میں ممبئی پر دہشت گرد حملے کرنے والوں کو مدد فراہم کی تھی جس میں 166 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔پاکستان اس الزام سے انکار کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG