رسائی کے لنکس

جوہری افزودگی کا معاہدہ: امریکہ اور بھارت کے دستخط


امریکہ اور بھارت نے جمعے کےروز ایک معاہدے پردستخط کیےہیں جِس میں جوہری توانائی کےبین الاقوامی ادارے کے تحفظات کے تحت امریکہ، جوہری مواد کو بھارت میں افزودہ کرے گا۔

معاہدے پر معاون وزیرخارجہ برائے سیا سی امور، بِل برنز اور واشنگٹن میں بھارتی سفیر میرا شنکر نےدستخط کیے۔

محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ امریکہ اور بھارت کےدرمیان 2008ء میں کیے گئے اُس یادگار (شہری مقاصد کے لیے جوہری تعاون) معاہدے کے ساتھ واشنگٹن کی مضبوط وابستگی کا غماز ہے جِس کے باعث امریکہ کی جانب سے بھارت کے ساتھ شہری مقاصد کےلیے جوہری تجارت پر 34سالہ پابندی ختم ہوگئی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز دستخط ہونے والے معاہدے کےباعث بھارت بھر میں اربوں ڈالرمالیت کی جوہری توانائی کی مارکیٹ میں نئےکاروباری مواقع کھلیں گے، بشمول آندھرا پردیش اورگجرات کی ریاستوں میں دوجوہری ری ایکٹروں کےجو امریکی ٹیکنالوجی استعمال کریں گے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کےساتھ فروغ پاتی ہوئی سول جوہری تجارت سےامریکی معیشت میں روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے، جب کہ بھارت کی توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری ہونے میں مدد ملےگی۔

XS
SM
MD
LG