رسائی کے لنکس

بھارتی القاعدہ کا دھڑا دہشت گرد گروپ قرار


فائل
فائل

اس کے علاوہ، حالیہ دِنوں کے دوران، القاعدہ گروپ نے بنگلہ دیش کے لادین افراد، گے رائٹس کے سرگرم کارکنان، انٹرنیٹ بلاگرز، اور ایک امریکی شہری اور امریکی سفارت خانے کے ایک ملازم کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی

امریکہ نے بھارتی براعظم کی القاعدہ یا ’اے کیو آئی ایس‘ کو جمعرات کے روز ’’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘‘ قرار دیا ہے؛ اور اُس کے رہنما عاصم عمر کے لیے خاص طور پر ’’عالمی دہشت گرد‘‘ ہونے کی نشاندہی کا اعلان کیا۔

امریکی محکمہٴ خارجہ نے یہ اقدام ایسے میں کیا ہے جب یہ گروپ متعدد مہلک حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے، جن میں 2014ء کا واقع شامل ہے جس میں شدت پسندوں نے کراچی میں لنگرانداز پاکستانی بحریہ کی فرگیٹ کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی۔ چھاپے کے دوران، ایک پاکستانی اہل کار اور تین حملہ آور ہلاک ہوئے، جب کہ سات ملاح زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ، حالیہ دِنوں کے دوران، القاعدہ گروپ نے بنگلہ دیش کے لادین افراد، گے رائٹس کے سرگرم کارکنان، انٹرنیٹ بلاگرز، اور ایک امریکی شہری اور امریکی سفارت خانے کے ایک ملازم کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

محکمہٴ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد قرار دیے جانے کے اقدام کا مقصد امریکیوں کی جانب سے اس گروپ یا عمر کے ساتھ مالی لین دین میں ملوث ہونے کی ممانعت ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں عمر یا ’اے کیو آئی ایس‘ کی امریکہ کی تحویل میں کسی اثاثے یا ملکیت کو بھی منجمد کیا گیا ہے۔

القاعدہ کے رہنما، ایمن الظواہری نے سنہ 2014 میں بھارتی براعظم میں گروپ کے قیام کا اعلان کیا تھا اور عمر القاعدہ کے پروپیگنڈا میں بھارتی دھڑے کا لیڈر بن کر نمودار ہوا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ عمر پاکستان میں ہے لیکن وہ 1970ء کی دہائی میں بھارت میں پیدا ہوا تھا۔


XS
SM
MD
LG