رسائی کے لنکس

عراق: امریکی شہریوں کو سفر سے احتراز کا مشورہ


فائل

فائل

امریکی سفارت خانے نے یہ انتباہ اتوار کے روز جاری کیا، جس میں عراق میں سلامتی کی تشویشناک صورت حال کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں اغوا اور دہشت گردی پر مبنی تشدد کے واقعات شامل ہیں

عراق کے امریکی سفارت خانے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سفر سے احتراز کریں، ماسوائے لازمی سفر کے۔

سفارت خانے نے یہ انتباہ اتوار کے روز جاری کیا، جس میں عراق میں سلامتی کی تشویشناک صورت حال کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں اغوا اور دہشت گردی پر مبنی تشدد کے واقعات شامل ہیں۔

انتباہ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے اس ملک میں امریکی شہریوں کو پیش آنے والی کسی صورت حال میں سفارت خانے کی طرف سے کارروائی کرنے کی استعداد ’انتہائی محدود‘ ہے۔

اس نتباہ میں اس بات کی طرف دھیان مبذول کرایا گیا ہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھاری توب خانے کے گولے لگے ہیں اور اسے مزائلوں کا ہدف بنایا گیا ہے۔

سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے ماحول کو دیکھتے ہوئے، بغداد سمیت، عراق بھر میں امریکی شہریوں کو قونصل خانے کی مدد فراہم کرنے کی استعداد ’خاصی محدود‘ ہے۔

انتباہ میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ شام کے علاقوں کے قریب، ترکی یا ایرانی سرحد ی علاقوں میں جانے سے احتراز کیا جائے، جن کے لیے بتایا گیا ہے کہ یہ ’خصوصی طور پر خطرناک ہیں، جہاں کی صورت حال غیر واضح ہے۔‘

وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ایسے امریکی شہری جو عراق کا سفر کرنا چاہتے ہیں، اُنھیں معلوم ہونا چاہیئے کہ حکام نے امریکی شہریوں کو گرفتار یا حراست میں لیا ہے، جن کے سفر کا مقصد بظاہر واضح نہیں تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو عمارات، یادگاروں اور دیگر مقامات کی تصاویر لینے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG