رسائی کے لنکس

عراق: داعش کی چوکی پر حملہ، غیرارادی طور پر چار شہری ہلاک


فائل
فائل

تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ ڈرائیور گاڑی سے باہر اترے اور 40 منٹ تک چوکی پر موجود اہل کاروں سے گفتگو کرتے رہے، جب کہ دیگر گاڑیاں گزرتی رہیں؛ جس سے یہ بات ظاہر ہوئی کہ یہ ڈرائیور داعش سے تعلق رکھتے ہیں، جس کے باعث اُنھیں جائز اہداف خیال کیا گیا

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ مارچ میں عراق میں داعش کی چوکی پر کیے گئے فضائی حملے میں ممکنہ طور پر چار شہری ہلاک ہوئے، جن میں سے ایک بچہ بتایا جاتا ہے۔

ایک بیان میں، جس میں سویلین ہلاکتوں کو تسلیم کیا گیا ہے، امریکی مرکزی فضائی کمان نے کہا ہے کہ ایک خاتون کی جانب سے یہ بات سامنے آنے پر اُن کی کار تباہ ہوئی جس میں لوگ سوار تھے، اس واقعے کی چھان بین کی گئی۔

امریکی فوجی تفتیش کار اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ عراقی چوکی ایک جائز ہدف تھا، جب کہ شہری ہلاکتوں سے بچنے کی تمام امکانی تدابیر کی گئی تھیں۔
اُنھوں نے بتایا کہ ایسے میں جب حملہ ہونے والا تھا، چیک پوسٹ پر دو گاڑیاں رکیں، جو ہترہ کے مقام پر داعش کے زیر تسلط علاقہ ہے۔

تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ ڈرائیور گاڑی سے باہر اترے اور 40 منٹ تک چوکی پر موجود اہل کاروں سے گفتگو کرتے رہے، جب کہ دیگر گاڑیاں گزرتی رہیں، جس سے یہ بات ظاہر ہوئی کہ یہ ڈرائیور داعش سے تعلق رکھتے تھے، جس کے باعث اُنھیں جائز اہداف خیال کیا گیا۔

ایک فوجی ترجمان، کرنل پیٹرک رائڈر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ دیگر چار افراد، جن کے لیے کہا جاتا ہے کہ وہ شہری تھے، چیک پوائنٹ پر رُکی ہوئی دو گاڑیوں سے برآمد ہوئے۔ اُنھوں نے کہا کہ جب اے 10 طیارے نے حملہ کیا، یہی گاڑیاں باقی رہ گئی تھیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ پائلٹوں کو پتا نہیں چل سکا کہ دیگر لوگ بھی گاڑیوں میں موجود ہیں۔

ایک بیان میں امریکی فضائیہ کی مرکزی کمان کےلیفٹیننٹ جنرل چارلس کیو براؤن نے کہا کہ، ’غیرارادی طور پر ہونے والی اِن ہلاکتوں پر ہمیں افسوس ہے اور ہم اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں‘۔

اُنھوں نے کہا کہ امریکہ کا ہدف داعش کے شدت پسند گروپ کو شکست دینا ہے، جو، شہری آبادی کو ڈھال بنا لیتا ہے، اور ہماری یہ کوشش رہتی ہے کہ ہم کسی غیر لڑاکا کو ہلاک و زخمی نہ کریں‘۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج نے کہا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی عمر کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
فوج کئی درجن دیگر فضائی حملوں کی بھی چھان بین کر رہی ہے جن میں بتایا جاتا ہے کہ عراق یا شام میں شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG