رسائی کے لنکس

مشرق وسطیٰ امن مذاکرات بچانے کی امریکی کوششیں جاری


خصوصی امریکی نمائندے جارج مچل
خصوصی امریکی نمائندے جارج مچل

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے جارج مچل نے امن بات چیت عمل کو نقصان سے بچانے کے لیے جمعہ کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔

جارچ مچل تقریباً ایک ہفتے سے اس خطے میں موجود ہیں اور وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر جزوی پابندی کے خاتمے کے باوجود فلسطینی عہدیداروں کو اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے علیحدہ نہ ہونے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مسٹر عباس کہہ چکے ہیں کہ وہ بات چیت کے عمل سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ آئندہ ہفتے عرب لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کریں گے۔ عرب لیگ کا اجلاس پیر کو ہونا تھا لیکن اب حکام کے بقول یہ بدھ کو منعقد ہوگا۔

مسٹرنیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے عزم کر رکھا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ کسی ایسے معاہدے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی جس سے اسرائیل کی سلامتی اور دیگر اہم مفادات کا تحفظ ہوسکے۔

XS
SM
MD
LG