رسائی کے لنکس

پاکستان میں امریکی شہریوں کے لیے سفری انتباہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بیان کے مطابق اگرچہ کہا جا رہا ہے کہ مظاہرے پرامن ہوں گے لیکن ممکنہ طور پر اُن میں تصادم کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

امریکہ نے اسلام آباد اور لاہور میں احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کا مشورہ دیا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت کے ایک بیان کے مطابق تمام امریکی شہریوں سے کہا گیا وہ احتجاج والے راستوں اور علاقوں سے دور رہیں اور اجتماعات میں شرکت سے اجتناب کریں۔

بیان کے مطابق اگرچہ کہا جا رہا ہے کہ مظاہرے پرامن ہوں گے لیکن ممکنہ طور پر اُن میں تصادم کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

امریکی شہریوں سے کہا گیا کہ وہ پاکستان کے بارے میں میڈیا کوریج پر نظر رکھیں اور خود کو ارد گرد کی صورت حال سے آگاہ رکھیں۔

بیان میں کہا گیا کہ غیر اعلانیہ مظاہرے ٹریفک اور سڑکوں کی بندش کا سبب بن سکتے ہیں۔

سفارت خانے نے امریکی شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے سفر کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں اور اپنی آمدو رفت سے متعلق احتیاط برتیں تاکہ اُن کے بارے میں کوئی پیشگی طور پر نا جان سکے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق اسلام آباد میں امریکہ کے سفارت خانے اور کراچی میں قونصل خانہ پاکستان میں تمام امریکی شہریوں کو سفارتی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

تاہم پشاور میں امریکی قونصلیٹ سے اب سفارتی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی جب کہ لاہور میں امریکی قونصلیٹ عارضی طور پر بند ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 14 اگست کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG