رسائی کے لنکس

آزادانہ تجارت مذاکرات، جاپان کی شمولیت کی منظوری


مذاکرات میں جاپان کی شمولیت کے معاملے پر باقی 10 ارکان ممالک کی منظوری کی ضرورت ہے۔ اس معاملے میں کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور پیرو کی طرف سے توثیق دیا جانا باقی ہے

امریکہ نے بین البحرالکاہل ممالک کی ساجھے داری سے متعلق آزادانہ تجارت کےمعاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ہونے والی بات چیت میں جاپان کی شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔

اِس بات کا اعلان آزاد تجارت کےبارے میں امریکہ کےقائم مقام نمائندے، ڈمیٹریوس مرانتیس نے جمعے کے روز کیا۔

اُنھوں نے کہا کہ امریکہ اور جاپان نےتشویش کی باعث خاص خاص باتوں پر اتفاق کرلیا ہے، جِن میں موٹرگاڑیوں اور انشورنس کے شعبوں اور دیگر محصول نہ لگانے والی نوعیت کے اقدامات سے متعلق باتیں شامل ہیں۔

مرانتیس نے کہا کہ تجارتی معاہدے میں جاپان کی شمولیت کے باعث اہم معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔ جاپان کی معیشت دنیا کی تیسری بڑی معیشت ہے۔

جاپانی وزیر اعظم شِنزو ابے نے جمعے کے روز اپنی کابینہ میں شامل وزراٴ کو بتایا کہ معاہدے میں اُن کے ملک کے مفاد کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

مذاکرات میں جاپان کی شمولیت کے معاملے پر باقی 10 ارکان ممالک کی منظوری کی ضرورت ہے۔ اس معاملے میں کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور پیرو کی طرف سے توثیق دیا جانا باقی ہے۔

بحرالکاہل کے طول و عرض میں تجارتی ساجھے داری کا مقصد رکن ممالک کے درمیان چنگی محصول کو کم کرنا ہے۔ دنیا کی 40فی صد تجارت کا تعلق اِنہی ممالک سے ہے۔

ارکان ممالک یہ توقع کرتے ہیں کہ اس سال کے اواخر تک مذاکرات مکمل ہو جائیں گے۔
XS
SM
MD
LG