رسائی کے لنکس

امریکہ محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ممکنہ طور پر انھیں ٹانگ پر چوٹ آئی ہے تاہم وہ بے ہوش نہیں ہوئے۔ حادثے کے وقت جان کیری کی قافلے میں طبی عملہ اور ڈاکٹر بھی موجود تھے۔

امریکہ کی وزیر خارجہ جان کیری جنیوا میں سائیکل چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے۔ انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

امریکہ محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ممکنہ طور پر انھیں ٹانگ پر چوٹ آئی ہے تاہم وہ بے ہوش نہیں ہوئے۔ حادثے کے وقت جان کیری کی قافلے میں طبی عملہ اور ڈاکٹر بھی موجود تھے۔

ان کے چار ملکی دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور ان کا مزید علاج بوسٹن میں ہوگا جہاں وہی ڈاکٹر ان کی علاج کریں گے جنہوں نے ان کے کولہے کی سرجری کی تھی۔

اپنے پروگرام کے مطابق داعش سے نمٹنے کے متعلق بات چیت کے لیے اتوار کو جان کیری کو پیرس جانے سے پہلے اسپین جانا تھا۔

کیری تیس جون سے پہلے حتمی جوہری معاہدے سے متعلق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے بات چیت کے لیے جنیوا میں موجود تھے۔ یہ مذاکرات اتوار کو طے شدہ پروگرام کے مطابق اس لئے جاری نہ رہ سکے کیوںکہ ایران نے مغرب کی اس شرط کو مسترد کردیا جس میں ایرانی تنصیب کے معائنہ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG