رسائی کے لنکس

مصر اور امریکہ کے درمیان مذاکرات


مصر اور امریکہ کے درمیان مذاکرات
مصر اور امریکہ کے درمیان مذاکرات

امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ 16 امریکیوں سمیت جمہوریت کے حامی اُن درجنوں کارکنوں کے معاملے پر مصر سے مذاکرات میں مصروف ہے جن کے خلاف اتوار سے مقدمے کا آغاز ہو رہا ہے۔

ان 43 کارکنوں پر الزام ہے کہ اُنھوں نے بیرون ملک سے غیر قانونی طور پر رقوم وصول کیں اور ایسی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیا جن کا اُن کے سماجی کام سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

اس مقدمے کی وجہ سے قاہرہ اور واشنگٹن کے درمیان پہلے سے پائی جانے والی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اور یہ صورت حال ایسے وقت پیدا ہوئی ہے جب امریکہ سابق صدر حسنی مبارک کی جگہ گزشتہ سال اقتدار سنبھالنے والی فوجی حکومت سے دوستانہ تعلقات اُستوار کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

مقدمے میں شامل بعض امریکیوں کے مصر سے نکل جانے کے بعد بقیہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان افراد نے قاہرہ میں امریکی سفارت خانے میں پناہ لے رکھی ہے۔

جن افراد کو مقدمے کا سامنا ہے اُن میں جرمن اور فلسطینی شہری بھی شامل ہیں۔

واشنگٹن نے متنبہ کیا ہے کہ اگر قانونی چارہ جوئی جاری رہی تو قاہرہ کو فراہم کی جانے والی 1.3 ارب ڈالر کی فوجی امداد میں کٹوتی کی جا سکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG