رسائی کے لنکس

جان کیری جنیوا میں روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے


امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری

جان کیری روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے یوکرین کے بحران اور روس کے حزب اختلاف کے ایک اہم رہنما بورس نیمتسوو کے قتل پر بات چیت کرنے لیے اتوار کو سوئٹزرلینڈ پہنچے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری سوئٹزرلینڈ میں ہیں جہاں وہ پیر کو اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے۔

جان کیری روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے یوکرین کے بحران اور روس کے حزب اختلاف کے ایک اہم رہنما بورس نیمتسوو کے قتل پر بات چیت کرنے لیے اتوار کو سوئٹزرلینڈ پہنچے۔

کیری نے نیمتسوو کی موت کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

کریملن اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن ان تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں تاہم کئی مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر اس کام کے لیے موزوں شخص نہیں ہیں کیونکہ ان کے بقول نیمتسوو نے کئی ہفتے پہلے روسی میڈیا کو بتایا تھا کہ پوٹن ان کو مردہ دیکھنا چاہتے تھے۔

کیری لاوروف سے یوکرین کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے جہاں صدر پیٹرو پوروشینکو کہتے ہیں کہ روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسند کی طرف سے عارضی جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔

پیر کو ہی کیری ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے تین روزہ مذاکرات کا آغاز کریں گے جس کا مقصد ایران کے ساتھ ایک جوہری معاہدے کی تفصیل طے کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

XS
SM
MD
LG