رسائی کے لنکس

عراق: مشترکہ امریکہ کُرد فوجی کارروائی، داعش کا کمانڈر ہلاک


موصل
موصل

سلمان عبد شعیب الجبوری کو ابو سیف کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اُنھیں اُس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ موصل کے جنوب میں امام علی کے قریب سفر کر رہا تھا

امریکہ کی خصوصی افواج نے کُرد پیشمرگہ کے ہمراہ پیر کو ہیلی کاپٹر سے داعش کے ایک کمانڈر پر حملہ کیا۔ کرد قومی سلامتی کے ذرائع کے مطابق، حملے میں شدت پسند گروہ کا کمانڈر اور اُن کے دو محافظ ہلاک ہوئے۔

سلمان عبد شعیب الجبوری کو ابو سیف کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اُنھیں اُس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ موصل کے جنوب میں امام علی کے قریب سفر کر رہا تھا۔

دیگر ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادی افواج نے ایک اور موٹر گاڑی کو بھی نشانہ بنایا جس میں داعش کے لڑاکا سوار تھے، جو علاقہ موصل کے شمال مغرب میں ہائی وے پر واقع ہے۔

پینٹاگان نے فوری طور پر اِس حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

XS
SM
MD
LG