رسائی کے لنکس

لیبر ڈے: عظیم امریکی متوسط طبقے کی تشکیل کی یاد کا دِن


فائل
فائل

صدر اوباما نے کہا ہے کہ محنت کی عظمت کی کشمکش میں شامل افراد یہ نہیں چاہتے تھے کہ صرف اُنھیں بہت ساری اجرت میسر آئے، بلکہ اُن کے علاوہ دیگر کارکنوں کو بھی بہتر روزگار اور خوش حالی نصیب ہو۔ اِسی خلوصِ دل والی محنت کے طفیل ہم نے عظیم امریکی متوسط طبقے کی تشکیل کی

امریکی پیر کے روز ’لیبر ڈے‘ کی وفاقی تعطیل منائیں گے۔

صدر براک اوباما نے سنیچر کو اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہا ہے کہ لیبر ڈے موقع فراہم کرتا ہے جب ماضی کے نمایاں محنت کش مرد و زن کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے، جنھوں نے متعدد حقوق کے حصول کے لیے انتھک کوششیں کیں، جب کہ ہم اِن مراعات کو آج اپنا حق سمجھتے ہیں۔

صدر نے کہا کہ محنت کی عظمت کی کشمکش میں شامل افراد یہ نہیں چاہتے تھے کہ صرف اُنھیں بہت ساری اجرت میسر آئے، بلکہ اُن کے علاوہ دیگر کارکنوں کو بھی بہتر روزگار اور خوش حالی نصیب ہو۔


اُنھوں نے کہا کہ اِسی خلوصِ دل والی محنت کے طفیل ہم نے عظیم امریکی متوسط طبقے کی تشکیل کی۔

اوباما کے الفاظ میں، ’پچھلے ساڑھے پانچ سال کے دوران، ہمارے کاروباری اداروں نے مجموعی طور پر نئے روزگار کے ایک کروڑ 31 لاکھ مواقع پیدا کیے، جو کہ روزگار کے فراہمی کے ریکارڈ پر موجود طویل مدت کے اعداد کے اعتبار سے نمایاں ترین کامیابی ہے‘۔


محکمہٴمحنت کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست میں ساڑھے سات برس کے دوران بے روزگاری کی امریکی شرح اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی۔

یہ گذشتہ مہینے کے مقابلے میں ایک عشرے کی دو دہائی کمی کے برابر ہے۔

محکمہٴمحنت نے یہ بھی کہا کہ معیشت میں روزگار کے 173000 مواقع کا اضافہ ہوا، جو کہ اُس سے کئی گنا کم ہےجِس کی پیش گوئی بہت سے معشت دانوں نے کی تھی۔

یہ رپورٹ اُن اعداد و شمار کا ایک کلیدی حصہ ہے جو امریکی مرکزی بینک کے اہل کاروں کے زیر بحث آئے گی، جب وہ ملک کی سود کی شرح میں اضافے کا فیصلہ کریں گے۔ یہ سنہ 2008 سے اب تک اپنی نچلی ترین سطح پر ہے۔

XS
SM
MD
LG