رسائی کے لنکس

امریکہ میں ’لیبر ڈے‘ کی تقریبات


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کئی عشروں سے اس موقع کی مناسبت سے شہروں میں فیکٹریوں کے کارکنوں کے اعزاز میں کئی تقاریب اور پریڈ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

امریکہ میں پیر کو مزدوروں کا دن یعنی ’لیبر ڈے‘ منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

امریکہ میں ہر سال یکم ستمبر کا دن مزدورں کی خدمات کو سراہنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

امریکہ میں 1894 میں ملک میں مزدوروں کے رہنماوں کے مطالبہ پر ہر سال ستمبر میں پہلے پیر کے روز کو سرکاری تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔

کئی عشروں سے اس موقع کی مناسبت سے شہروں میں فیکٹریوں کے کارکنوں کے اعزاز میں پریڈ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی اور عالمی اقتصادیات کے باعث گزشتہ تیس سالوں کے دوران مزدوروں کی تنظیموں کے ارکان کی تعداد کم ہو رہی ہے ۔

امریکہ میں 1983ء میں 20 فیصد مزدور تنظیموں میں شامل تھے جب کہ 2013ء میں ان کی تعداد 11 فیصد رہ گئی ہے۔

تاہم گزشتہ کئی سالوں میں مزدور تنظیموں کو اپنے کارکنوں کے لیے کئی مراعات حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جن میں ہفتہ میں پانچ دن کام اور مالکان کی طرف سے ان کی صحت کی انشورنس اور تنخواہ کے ساتھ چھٹی کا حق بھی شامل ہے۔

کئی امریکی کمپنیاں اب بھی اپنے کارکنوں کی طرف سے یونین بنانے کی مخالفت کرتی ہیں۔

امریکہ میں ’لیبر ڈے‘ پر چھٹی کا دن لوگ اپنے خاندان کے ساتھ تفریحی مقامات پر گزارتے ہیں۔

بعض علاقوں میں یہ دن اسکولوں کی سالانہ چھٹیوں کا آخری دن بھی ہے جس کے بعد اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوتا ہے۔


XS
SM
MD
LG