رسائی کے لنکس

زہریلی گیس، امریکہ کا رپورٹ کی چھان بین پر زور


فائل
فائل

شام کی خانہ جنگی میں ملوث دونوں فریق نےایک دوسرے پر الزام لگایا ہے کہ جمعے اور ہفتے کو ہونے والے حملوں کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کا کہنا ہے کہ اِس سے قبل کہ شام میں زہریلی گیس کے استعمال سے متعلق الزامات کے جواب کے بارے میں سوچا جائے، امریکہ اِس بات کا تعین کرنا چاہتا ہے کہ دراصل معاملہ کیا ہے۔

سفیر سمنتھا پاور نے اتوار کے روز کہا کہ زہریلی گیس کے استعمال سے متعلق رپورٹ ’غیر تصدیق شدہ‘ ہے، تاہم امریکہ ’ہر ممکن کوشش کرے گا جو اُس کے اختیار میں ہوگی، تاکہ یہ بات طے کی جا سکے کہ اصل معاملہ کیا ہے، بعد میں کسی ممکنہ اقدام پر مبنی جواب کا سوچا جائے گا‘۔

شام کی خانہ جنگی میں ملوث دونوں فریق نےایک دوسرے پر الزام لگایا ہے کہ جمعے اور ہفتے کو ہونے والے حملوں کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال ہوئے، ایسے میں جب ملک کی کیمیائی ہتھیاروں سے نجات کے حصول کے لیے بین الاقوامی کوششیں جاری ہیں۔

اتوار ہی کے روز، حکومتِ شام کی افواج نے دارالحکومت دمشق اور حلب کے اضلاع میں باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں پر فضائی حملے کیے، جہاں سے درجنوں ہلاکتوں اور لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثنا، دمشق میں، شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ لڑائی کا پانسہ حکومت کے حق میں بدل رہا ہے۔

سرکاری تحویل میں کام کرنے والے شامی ٹیلی ویژن نے صدر کے حوالے سے بتایا ہے کہ اُنھوں نے دمشق کی یونیورسٹی کے طالب علموں اور اساتذہ سے کہا ہے کہ، اب بحران فیصلہ کُن موڑ پر ہے؛ فوج کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جاری کامیابیوں کے اعتبار سے یا پھر قومی مفاہمتی کاوشوں کے لحاظ سے؛ اور ملک پر ہونے والے حملے کے کیا مقاصد ہیں، اس بارے میں آگہی بڑھ چکی ہے۔
XS
SM
MD
LG