رسائی کے لنکس

امریکہ اور منگولیا کا فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق


وزیردفاع چک ہیگل کی طرف سے دستخط کیے گئے مشترکہ معاہدے کے تحت امریکہ منگولیا کو مزید فوجی تربیت اور معاونت فراہم کرے گا۔

امریکہ اور منگولیا نے دوطرفہ فوجی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے جمعرات کو دارالحکومت اولان باتور میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔ امریکی عہدیدار کے دس روزہ دورہ ایشیا کا یہ آخری پڑاؤ تھا۔

اس دورے میں وہ جاپان اور چین بھی گئے تھے۔

مشترکہ معاہدے کے تحت امریکہ منگولیا کو مزید فوجی تربیت اور معاونت فراہم کرے گا۔

روس اور چین کی سرحدوں سے ملحق اس ملک کو امریکہ سالانہ تیس لاکھ ڈالر کا فوجی سازو سامان فروخت کرتا ہے۔

منگولیا میں چک ہیگل نے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کے علاوہ ان فوجیوں سے بھی ملاقات کی جنہوں نے عراق اور افغانستان میں امریکی افواج کے ساتھ مل کر خدمات انجام دیں۔

امریکی وزیردفاع بیجنگ سے اولان باتور پہنچے تھے۔
XS
SM
MD
LG