رسائی کے لنکس

حکام نے جنوبی کیلیفورنیا میں کیمپ پنڈلٹن میں پیش آنے والے اس واقعے کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

امریکہ کے ایک فوجی اڈے میں چار اہلکار غیر استعمال شدہ اسلحے کو ہٹائے جانے کی کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔

حکام نے جنوبی کیلیفورنیا میں کیمپ پنڈلٹن میں پیش آنے والے اس واقعے کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس واقعے سے آٹھ ماہ قبل نیواڈا میں ایک فوجی مشق کے دوران ہونے والے مارٹر کے دھماکے سے سات فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

فوجی تحقیقات میں انسانی غلطی کو اس حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG